Live Updates

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے توہین عدالت کے نوٹس پر جواب طلب کرلیا

جمعرات 12 نومبر 2015 23:15

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے توہین عدالت کے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توہین عدالت کے نوٹس پر جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

اور ہیلتھ ریفارمزایکٹ سے متعلق تمام کیسز کی سماعت کے لئے لارجربنچ تشکیل دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت23نومبرتک ملتوی کردی جبکہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 2دسمبرتک ملتوی کردی چیف جسٹس مظہرعالم میانخیل اور جسٹس یونس تہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے عمران خان کو جاری کردہ توہین عدالت کے نوٹس سے متعلق کارروائی شروع کی تو اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواعبداللطیف یوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے ان سے رابطہ کیاہے اوردرخواست کی ہے کہ انہیں جواب داخل کرنے کے لئے مہلت دی جائے جس پرفاضل چیف جسٹس نے کہاکہ کیاآپ کسی سیاسی جماعت کے رہنماء کی جانب سے عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں جس پرایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ وہ ان کی جانب سے پیش نہیں ہورہے بلکہ عمران خان کی استدعا عدالت کو پہنچارہے ہیں اوروہ اس ضمن میں اگلی پیشی پراپناوکیل بھی پیش کریں گے اس دوران ایک درخواست گذار کے وکیل خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ عدالتوں میں زیرسماعت معاملات پر سیاستدانوں کو بحث سے گریزکرناچاہئیے جس پرچیف جسٹس نے کہاکہ عدالتوں کو اپنی حدودات کاعلم ہے اورہمیں تمام معاملات کاعلم بھی ہے تاہم ہمیں بعض معاملات میں احتیاط سے کام لیناپڑتاہے اس پرعدالت نے توہین عدالت کی درخواست دیگردرخواستوں سے علیحدہ کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ عمران خان کو ایک بارپھرنوٹس جاری کیادوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ رٹ پٹیشن میں آئینی نکات اوربنیادی حقوق سے متعلق معاملات اٹھائے گئے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ یہ آئینی درخواستیں بھی لارجربنچ کو ارسال کی جائیں جس پر درخواست گذاروں کے وکلاء میاں محب اﷲ کاکاخیل وغیرہ نے کہاکہ انہیں ان کیسز کی منتقلی پرکوئی اعتراض نہیں اورعدالت نے سماعت ملتوی کردی فاضل بنچ نے اس موقع پر تدریسی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرزکوسروس سٹرکچرمیں تبدیلی اورڈاکٹروں کی تقرریوں اورتبدیلیوں سے متعلق جاری کردہ حکم امتناعی میں بھی توسیع کردی واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے 3نومبر کے دورہ پشاورکے حوالے سے اخباری تراشے پیش کئے گئے تھے اورعدالت کو بتایا گیاتھا کہ عمران خان نے پشاورمیں پریس کانفرنس کے دوران جن ڈاکٹروں نے کیس دائرکیاہے انہیں دھمکی دی ہے کہ یہ کرپٹ ہیں اورایک گروہ ہے اوران ڈاکٹروں کے گھروں کے سامنے دھرنادیں گے جس پرفاضل بنچ نے عمران خان کو توہین عدالت کانوٹس جاری کیاتھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات