ہماری کوشش ہوگی پاک بھارت وزراء اعظم مذاکرات پراکٹھے ہوں ،ملالہ یوسفزئی

جمعرات 12 نومبر 2015 23:25

ہماری کوشش ہوگی پاک بھارت وزراء اعظم مذاکرات پراکٹھے ہوں ،ملالہ یوسفزئی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) عالمی نوبل یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہاہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ دونوں ہمسائیہ ممالک پاک بھارت وزراء اعظم مذاکرات پراکٹھے ہوں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگوکرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ دونوں ہمسائیہ ممالک کی بھلائی اسی میں ہے کہ اچھے تعلقات قائم کریں ،دونوں وزراء اعظم ہماری بات سننیں کی کوشش کریں ،دونوں ممالک کے حکمران عوامی مسائل کاحل نکالنے پراکٹھے ہوں ،ہماری ترقی مل کرکام کرنے میں ہے ،ہمیں چاہئے کہ تعلیم ،انسانی حقوق اورفلاحی کام پرتوجہ دیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے نریندرمودی اورنوازشریف کونوبل انعام پروگرام میں شرکت کیلئے دعوت دی تھی لیکن وہ نہیں آئے۔