پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

جمعہ 13 نومبر 2015 11:06

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا معرکہ آج ابوظہبی میں ہو گا ، شاہینوں کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہینوں اور انگلش شیروں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ٹاکرا آج ابوظہبی میں ہو گا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آوٹ آف فارم وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر کی جگہ جونی بئیرسٹو کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جا سکتا ہے۔ فاسٹ باؤلر سٹیون فن کی ٹیم میں واپسی بھی متوقع ہے ۔ پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ شاہینوں نے محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی ۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا ۔