اداکارہ کترینہ کیف کی شہرت کو نظر لگ گئی ‘تنزلی کا شکار
جمعہ 13 نومبر 2015 11:28
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی شہرت کو نظر لگ گئی ہے اور فلموں کے بعد مختلف اشتہارات میں بھی دیگر اداکاراوٴں نے ان کی جگہ لے لی ہے۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ”بوم“ سے کیا اوراپنی جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں مقام بنایا جب کہ فلم نگری میں کامیابی کے بعد ان کے لیے فلموں اور اشتہارات کا ڈھیر لگ گیا تھا تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ کا کیرئیر تنزلی کا شکار ہے، متعدد فلموں سے نکالے جانے کے بعد اب مختلف برانڈ کے اشتہارات سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو اب انڈسٹری میں سخت مقابلے کا سامنا ہے جب کہ اداکارہ شردھا کپور نے کترینہ سے کاسمیٹیکس کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر کی جگہ لے لی تھی تاہم اب سری لنکن حسینہ جیکولین نے بھی باربی ڈول کو ایک اور برانڈ کے اشتہارات سے محروم کردیا ہے جس کے بعد وہ شدید ذہنی دباوٴ کا شکار ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.