ججز نظر بندی کیس … انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز مشرف کومیڈیکل بنیاد پر ایک دن کا حاضری سے استثنیٰ دیدیا

جمعہ 13 نومبر 2015 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔ جمعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے دلائل دیئے کہ پرویز مشرف علیل ہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جبکہ پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے کہا کہ پرویز مشرف کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پر اعتراض ہے تاہم عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق صدر کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔

متعلقہ عنوان :