براہمداغ بگٹی کی آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبرداری بارے پیشکش کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا‘بلوچستان میں حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں‘جہاں حالات خراب ہیں بہت سے گروپ ہیں آکر تخریب کاری کرتے ہیں ‘بلوچستان میں کچھ پڑوسی ممالک پیسہ لگا رہے ہیں اور ہتھیار فراہم کررہے ہیں
قومی سلامتی کیلئے وزیراعظم کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی صحافیوں سے بات چیت
جمعہ 13 نومبر 2015 12:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) قومی سلامتی کے لئے وزیراعظم کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبرداری بارے پیشکش کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا‘بلوچستان میں حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں‘جہاں حالات خراب ہیں بہت سے گروپ ہیں آکر تخریب کاری کرتے ہیں ‘بلوچستان میں کچھ پڑوسی ممالک پیسہ لگا رہے ہیں اور ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔
وہ گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔(جاری ہے)
لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بلوچستان میں اب حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں۔ بلوچستان کے علاقے میں جہاں حالات خراب ہیں بہت سے گروپ ہیں جو کوئٹہ میں آکر تخریب کاری کرتے ہیں تاکہ ان کی کارروائی کو زیادہ تشہیر ملے۔ ان سے پوچھا گیا کیا کچھ نقادوں کا خیال ہے کہ حال ہی میں جن فراریوں نے ہتھیار ڈالے ہیں ان کی زیادہ اہمیت نہیں تھی قومی سلامتی کے لئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ یہ غلط تاثر ہے۔ جن لوگوں نے ہتھیار ڈالے ہیں وہ شورش برپا کرنے والوں میں شامل تھے۔ ایک سوال کے جواب میں قومی سلامتی کے لئے مشیر نے کہا کہ بلوچستان میں کچھ پڑوسی ممالک پیسہ لگا رہے ہیں اور ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.