ایل ڈی اے پنجاب یونیورسٹی کے سپورٹس گراؤنڈ پر قابض ، اورنج لائن کا تعمیراتی سامان پہنچا دیا

جمعہ 13 نومبر 2015 12:21

ایل ڈی اے پنجاب یونیورسٹی کے سپورٹس گراؤنڈ پر قابض ، اورنج لائن کا تعمیراتی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے ) نے پنجاب یونیورسٹی کے سپورٹس گراؤنڈ پر قبضہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے پنجاب یونیورسٹی کے سپورٹس گراؤنڈپر قبضہ کرکے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا تعمیراتی سامان وہا ں منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے اکیڈیمک سٹاف ایسو سی ایشن نے سپورٹس گراؤنڈ پر ایل ڈی اے کے قبضے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔ اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایل ڈی نے اجازت کے بغیر یونیورسٹی کے سپورٹس گراؤنڈ پر قابض ہوئے ہیں ۔