بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا

جمعہ 13 نومبر 2015 12:28

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا

بنگلور ۔13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل ہفتہ سے بنگلور میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد ویرات کوہلی الیون کا مورال بلند ہے اور وہ پروٹیز کو دوسرے ٹیسٹ میں زیر کر کے سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر عزم ہیں، دوسری جانب جنوبی افریقن ٹیم شکست کے باوجود دوسرے ٹیسٹ میں حریف ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور پروٹیز کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک ناگپور جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک دہلی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :