بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دینگے، اے بی ڈی ولیئرز
جمعہ 13 نومبر 2015 12:28
بنگلور۔13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر اے بی ڈی ولیئرز نے کہا ہے کہ بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست سے دوچار کرینگے، ولیئرز نے کہا ہے کہ وہ کیریئر کے 100 ویں ٹیسٹ میچ کو یادگار بنانے کیلئے پر عزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس میچ میں ان پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا، نارمل انداز میں کرکٹ کھیلیں گے۔
31 سالہ ڈی ولیئرز (آج) ہفتہ سے بنگلور میں بھارت کے خلاف کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ کھیلیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیریئر کا 100 ویں ٹیسٹ میچ میں کوئی اضافی پریشر نہیں ہوگا، اس وقت سیریز میں ہمیں 1-0 خسارے کا سامنا ہے اس لئے ہماری پوری توجہ سیریز برابر کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ لائن ناکام رہی، دوسرے ٹیسٹ میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.