کراچی‘ بیٹریوں کی دوکان میں دھماکہ ، 4 افراد زخمی

جمعہ 13 نومبر 2015 12:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے نیوکراچی نالہ اسٹاپ میں بیٹریوں کی دوکان میں دھماکہ ہونے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ بیٹری پھٹنے سے ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :