اسٹیج ڈرامہ ”دل لگی “کی کامیابی کی خوشی میں پروڈیوسرعابد بھٹی کا ڈرامے کی کاسٹ کے اعزاز میں عشائیہ

جمعہ 13 نومبر 2015 12:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء) الحمراکلچر کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال l میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے والا اسٹیج ڈرامہ ”دل لگی “کی کاسٹ کو پروڈیوسرعابد بھٹی نے مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نامور پروڈیوسر عابد بھٹی نے الحمراء کلچر کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال lمیں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ”دل لگی “کی کامیابی کی خوشی میں ڈرامے کی تمام کاسٹ کو مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا ۔

اس موقع پر ہوٹل میں موجود درجنوں افراد فنکاروں کو اپنے درمیان دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے اورخاص طور پرخواتین اداکارہ بلو رانی ،انجلی رائے ، شبانہ بھٹی ، فیروزا، خواہش رائے ،شازیہ بلوچ کے ہمراہ تصویریں سیلفیاں بناتی رہیں ۔ جبکہ دیگر اداکاروں میں انور ماہی ، ببو ٹھاکر ، وسیم اکرم اور افشاں چیمہ شامل تھے ۔مذکورہ ڈرامے کی تحریر ہدایات وسیم اکرم نے دی ہے۔