اسلام آباد : حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ کر لیا، وزارت پٹرولیم نے حکمت عملی تیار کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 12:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) :حکومت نے پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے 6 سے 8گھنٹے کی گیس لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے اس ضمن میں حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے جس کے تحت پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے 6 سے 8 گھنٹے کی گیس لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی ، ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں کھاد کے کارخانوں ، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں کو بھی گیس نہیں ملے گی۔ علاوہ ازیں وزارت پٹرولیم کے مطابق خیبرپختونخواہ کو گیس لوڈ مینجمنٹ سے استثنیٰ حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :