آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے حلقہ کھاوڑہ تیاریاں زور و شور سے جاری

ہمارا مقابلہ وقت کے سیاسی یزیدوں سے ہے جنہوں نے اقتدار کو باپ داداکی جاگیر سمجھ کر ریاستی خزانے کو لوٹا ‘راجہ جابر خان

جمعہ 13 نومبر 2015 13:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے حلقہ کھاوڑہ تیاریاں زور و شور سے جاری‘ خیر مقدمی بینر‘ ڈو ٹو ڈور مہم کا آغاز ‘ کھاوڑہ کی عوام راجہ ثاقب مجید کی قیادت میں مرکزی کنونشن میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ ہمارا مقابلہ وقت کے سیاسی یزیدوں سے ہے جنہوں نے اقتدار کو باپ داداکی جاگیر سمجھ کر ریاستی خزانے کو لوٹا ہے‘ کرپشن اور میرٹ پامالی کو عروج دے کر ریاستی تشخص کو مجروح کیا ہے۔

مالشیوں اور پالشیوں کیخلاف مرکزی کنونشن ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس حلقہ کھاوڑہ کے صدر راجہ جابر خان ‘ جنرل سیکرٹری سردار خطاب عباسی ‘راجہ الیاس خان‘ صغیر عباسی‘ گلفرا ز مغل‘ چوہدری باسط ‘ راجہ نور حسن خان‘ راجہ افتخار‘ راجہ نجابت‘ راجہ سعد خان‘ حاجی راجہ اشرف خان‘ چوہدری عبدالحمید‘ راجہ بنارس خان‘ صابر حسین‘ چوہدری ایوب‘ راجہ انعام خان‘ سردار منظور خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راجہ ثاقب مجید کی کال پر حلقہ کھاوڑہ ناگنی مجاہدآباد میں مشاورتی اور تقریب حلف برداری میں ہزاروں افراد کی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکمران حلقہ کھاوڑہ کی پسماندگی کے ذمہ دار ہیں۔ راجہ ثاقب مجید عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں جو حلقہ کی عوام کو کرپشن اور کمیشن خوروں سے نجات دلوا نے کیساتھ ساتھ حقیقی معنوں میں تعمیروترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ راجہ ثاقب مجید کی قیادت میں ہزاروں افراد مرکزی کنونشن میں بھرپور شرکت کر ینگے۔