پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سانگھڑکی نجکا ری کے خلا ف قلم چھوڑہڑتال

جمعہ 13 نومبر 2015 14:14

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سانگھڑ کی جانب سے حکومت کے سرکاری اداروں بشمول واپڈا کی کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف،پرائیوٹ چیف ایگزیکٹیوتعینات کرنے اورپیپکوکے خاتمہ کے خلاف واپڈاآفسوں میں قلم چھوڑہڑتال اوراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا زونل چیئرمین ،شیرمحمدنظامانی،ڈویژنل سیکریٹری عظمت خان پٹھان،جان محمدخاصخیلی ،ولی محمدہنگورجو،عبدالرزاق،واپڈا نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری کرنے پرتلی ہوئی ہے واپڈاکے محنت کش اپنے مرکزی قائد عبدالطیف نظامانی اورخورشیداحمدکی قیادت میں متحداورواپڈا کی نجکاری کے خلاف سینہ سپرہوچکے ہیں،اورکسی بھی صورت میں نجکاری نہیں ہونے دینگے ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملکی اداروں کی نجکاری سے بازرہے یہ ہمارے قومی اثاثے ہیں،احتجاجی مظاہرین نے سخت نعرے بازی کی اوربڑی تعدادمیں واپڈا ملازمین نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :