پولیس نے عوام کو عزت دینی ہے کیونکہ عوام نے ہمارا انتخاب کیا ہے‘ہماری قربانیاں آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے ہیں‘حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہر گاؤں میں پولیس رکھیں‘آئی جی خیبرپختونخواہ ناصر درانی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 13 نومبر 2015 14:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) آئی جی خیبرپختونخواہ ناصر درانی نے کہا ہے کہ پولیس نے عوام کو عزت دینی ہے کیونکہ انہوں نے ہمیں چنا ہے، ہماری قربانیاں آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر درانی نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی اور سٹریٹ کرائم میں موٹر سائیکل استعمال ہوتی ہے جو بغیر نمبر پلیٹ کے استعمال کی جاتی ہیں اور ایسی وارداتوں کے بعد ملزمان کا پتہ لگانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر جو بھی مسائل ہیں ان سے مقامی پولیس افسر کو آگاہ کریں اور مقامی نمائندے علاقے پر نظر رکھیں۔آئی جی خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور اب اس عوام کو ہم نے عزت دینی ہے کیونکہ عوام نے ہمیں چنا ہے۔ ہماری قربانیاں آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے ہیں۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ناصر درانی نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہر گاؤں میں پولیس رکھیں۔ پبلک لائزن کونسل کے آگاہ کرنے کے بعد کارروائی نہ کرنے پر پولیس ذمہ دار ہو گی جبکہ سپیشل برانچ کی کلیئرنگ کے بعد ہی مقامی افراد کو کونسل کا حصہ بنائیں گے

متعلقہ عنوان :