اسرائیلی فوج کے فلسطینی ہسپتالوں پر چھاپے، زیرعلاج 8 زخمیوں کو گرفتار کرلیا
جمعہ 13 نومبر 2015 14:49
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) فلسطین میں انسانی حقوق تنظیموں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ ایام میں ہسپتالوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کم سے کم 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے داخلی سلامتی کے بدنام زمانہ ادارے شاباک کے اہلکاروں نے ہسپتالوں پر چھاپوں کے دوران کینسر کے فلسطینی مریض کو بھی حراست میں لیا ہے اور اسے بھی دوران حراست ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
رام اللہ میں امور اسیران ومحررین باڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لئے گئے نصف فلسطینی الرملہ ہسپتال سے اٹھائے گئے جن کی شناخت مصنع غنیمات، جلال شروانہ، ماھر الفروخ اور ایاد الجعبی کے ناموں سے کی گئی ہے جبکہ دوسرے فلسطینیوں کو بیت المقدس میں ھداسا عین کارم ہسپتال سے اغواء کیا گیا۔(جاری ہے)
ان کی شناخت محمد شلالدہ، حلوہ علیان، مقداد الحیح اور اسراء جعابیص کے ناموں سے کی گئی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے ہسپتالوں سے زخمیوں کواغواء کرنے کے واقعات کو انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ کاکہنا ہے کہ ہسپتالوں سے حراست میں لئے گئے شہریوں میں کئی افراد مختلف نوعیت کے امراض کا شکار ہیں۔ بیشتر شدید زخمی ہیں۔ گزشتہ روز عین کارم ہسپتال سے محمد شلالدہ نامی ایک نوجوان کو یرغمال بنانے کیلئے اسرائیلی فوج کے اہلکار بھیس بدل کر ہسپتال میں داخل ہوئے۔ انہوں نے نہ صرف شلالدہ کو یرغمال بنایا بلکہ گولیاں مار کر اس کی دیکھ بحال کرنیوالے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.