پی سی بی نے بورڈ آف گورننگ کا اجلاس 17نومبر کو طلب کرلیا
جمعہ 13 نومبر 2015 15:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال ہونیوالی پاکستان سپر لیگ اور پاک انڈیا کرکٹ سیریز کے مستقبل سمیت اہم معاملات کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ آف گورننگ کااجلاس 17نومبر کو طلب کرلیا جس میں اہم فیصلے لئے جائینگے ۔
(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے بورڈ آف گورننگ کے ممبران کو مدعو کیا گیا ہے جس میں آئندہ سال فروری میں ہونے والی پہلی پاکستان سپر لیگ کے مستقبل ، سپانسرز اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ہونیوالے رابطوں میں پیش رفت پر غور کیا جائیگا جبکہ نجم سیٹھی اس حوالے سے گورننگ بورڈ کو تفصیلی بریفنگ بھی دینگے جس پر پی ایس ایل کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا ۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے مستقبل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے حالیہ بیانات پر بھی غور ہوگا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ا جلاس میں کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور پی سی بی کیلئے بدنامی کا باعث بننے والی قومی کرکٹر عمر اکمل کے معاملے پر بھی غور ہوگا اس حوالے سے اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہےمزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.