اب خون پانی کی طرح بہے گا، داعش کی روس کو دھمکی
جمعہ 13 نومبر 2015 15:03
دمشق /ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند اسلامی تنظیم داعش نے روس کو حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب خون پانی کی طرح بہے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے غیر ملکی لینگویج پروپیگنڈا گروپ الحریت میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری ویڈیو میں روس کو دھمکی دی گئی ہے کہ جلد بہت جلد خون پانی کی طرح بہے گا۔
ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ کافر کا گلہ چاقو کی مدد سے کاٹ دیا جائے گا اور بہت جلد کرملین (روس کا ایوان صدر) ہمارا ہوگا۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹر کک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے علاقے رقا میں داعش کے برطانوی نژاد دہشت گرد محمد ایموازی عرف جہادی جان کو نشانہ بنایا گیا ان حملے میں ان کے زخمی یا ہلاک ہونے کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.