کرکٹ آل سٹارز سیریز، شعیب اختر کو بنا ہیلمٹ کے بلے بازی کرنا مہنگا پڑ گیا

جمعہ 13 نومبر 2015 15:05

ہوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) کرکٹ آل سٹارز سیریز کے دوسرے میچ میں شعیب اختر کو بنا ہیلمٹ کے بلے بازی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے بلے بازوں کو اپنے خطرناک باونسرز سے ڈرانے والے شعیب اختر کو خود بھی خطرناک باونسر کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ کرکٹ آل سٹارز سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جب شعیب اختر بلے بازی کیلئے آئے تو ان کے سامنے اسپنر سائمنڈ موجود تھے اس لیے انہوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا۔ تاہم سائمنڈ نے شعیب غیر کو متوقع طور پر باونسر دے مارا جس سے انہوں نے خود کو بال بال بچایا۔

متعلقہ عنوان :