وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گندم بیج کی مفت تقسیم کر کے زراعت کے شعبہ کو فروغ دیا ہے‘چوہدری نذیر احمد آرائیں

جمعہ 13 نومبر 2015 15:13

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) خادم پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب گندم پیداوار کے لیے ترقی دادہ اور کنگی سے محفوظ گندم بیج کی مفت فراہمی کا پروگرام محکمہ زراعت بورے والا کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ، سیف اللہ ساجد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری کلیم نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گندم بیج کی مفت تقسیم کر کے زراعت کے شعبہ کو فروغ دیا ہے۔

کاشتکار حضرات حکومت کی جانب سے ملنے والے بیج کی بہتر سے بہتر پیداوار میں اضافہ کر کے حکومت پنجاب کی زراعت پالیسی کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ زمیندار بھائی ٹیوب ویل کے بل بروقت ادا کریں تاکہ مکمل ترقی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہمارے ملک کی ترقی کا انحصار زراعت پر ہے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری کلیم نثار نے خطاب کرتے ہوئے کاشتکاروں کو بتایا کہ 217گاؤں میں گندم کابیج کاشت کیا جائے گا۔

اور ہر گاؤں کی سطح پر 2زمیندار ایک امام مسجد ، ایک فیلڈ اسسٹنٹ اور ایک پٹواری سمیت پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ان کے تمام کاموں کی نگرانی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بیج سے پیداوار گندم کسی کو فروخت نہیں کیا جائے گی بلکہ دوبارہ بیج کے طور پر استعمال کی جائے گی ۔ کھانے کے استعمال میں نہیں لائی جا ئے گی ۔ کاشتکار حضرات حکومتی بیج کی اچھی پیداوار حاصل کرکے زرعی پالیسی کو مضبوط بنائیں۔ بعدازاں چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کاشتکاروں میں بیج کی بوریاں تقسیم کیں اس موقع پر محکمہ زراعت کے آفیسر چوہدری آصف عزیز ۔ محمد نواز ۔ عابد شہزاد ۔ راشد حسین ۔ طارق حسین کے عالوہ مقامی کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی -