سابق جرمن چانسلر ہیلموٹ شمٹ کی 23نومبر کو سرکاری عزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی

جمعہ 13 نومبر 2015 15:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) سابق جرمن چانسلر ہیلموٹ شمٹ کو 23 نومبر کو سرکاری عزاز کے ساتھ دفنایا جائے گا۔ جرمن وزارت داخلہ کے مطابق یہ تقریب شمٹ کے آبائی شہر ہیمبرگ کے سینٹ میشائیلس کلیسا میں منقعد ہو گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صدر یوآخم گاک نے سرکاری سطح پر اس تقریب کے انعقاد کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سوشل ڈیموکریٹک شمٹ منگل کے روز 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ 1974 سے1982 تک جرمنی کے چانسلر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :