دوسرا ون ڈے ،انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جمعہ 13 نومبر 2015 15:32

دوسرا ون ڈے ،انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) پاکستان کیخلاف دوسر ے ون ڈے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انگلش کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے پہلے میچ کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور اس میچ میں انہیں سدھار کر پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ٹارگٹ دینے کی کوشش کر یں گے ۔ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بہترین ہے اور وہ آج کا میچ جیت کر سیریز پر گرفت مضبوط کرنیکی کوشش کریں گے ۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی گئی ہیں اور ریٹائرڈ یونس خان اور بلا ل آصف کی جگہ محمد رضوان اور افتخار احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔