Live Updates

پاکستان تحریک انصاف تین دھڑوں میں‌ بٹ چکی ہے ، معروف صحافی مبشر لقمان نے تفصیلات فراہم کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 15:43

پاکستان تحریک انصاف تین دھڑوں میں‌ بٹ چکی ہے ، معروف صحافی مبشر لقمان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان کا کلہنا تھا کہ پی ٹی آئی تین دھڑوں میں بٹ چکی ہے جبکہ ایک چوتھا دھڑ لندن میں بھی موجود ہے . تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں پاکستان کی حد تک تین گروہ بن چکے ہیں جبکہ ایک چوتھا گروپ لندن میں موجود ہے، جبکہ لندن میں موجود پارٹہ کی نام نہاد شخصیات پارٹی کو بدنام کرنے میں سرٖ فہرست ہیں جن میں نادیہ رمضان ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی پر قادیانیوں سے متعلق اسکینڈل کھڑا کیا انہوں نے آخری انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ بھی لیا لیکن جب ان کے پینل کے دو افراد ناکام ہوئے تو انہوں نے ڈاکٹر علوی اور فنانس بورڈ کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مہم کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری شخصیت امجد خان ہیں جو کہ برطانیہ میں کبابوں کی ایک دکان چلاتے ہیں، امجد خان کو پی ٹی آئی کے لیے پارٹی فنڈز اکٹھا کرنے سے منع بھی کیا گیا، امجد خان نے پارٹی چئیر مین کے ساتھ تصاویر بنوانے پر پچیس ہزار پاؤنڈ اکٹھے تو کیے لیکن بعد ازاں ان پیسوں کو پارٹی فنڈ میں جمع کروانے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد ایک اور پارٹی شخصیت سونیا عرفان ہیں جنہوں نے ڈرون حملوں کے خلاف آواز اُٹھائی اور کچھ عرصہ بعد پارٹی ممبر ہی پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا لیکن تحقیقات کرنے پر جب کچھ ثابت نہ ہو سکا تو انہوں نے امجد خان کے ساتھ مل کر یہ معاملہ میڈیا پر اُچھالا اور پارٹی کو بدنامی کا سامنا رہا۔

جبکہ پارٹی رہنما خالد فاروق کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گذشتہ برس پارٹی سے نکال دیا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے اپنا سوشل پی ٹی آئی کلب بنایا لیکن کہا جاتا ہے کہ خالد فاروق کا ایک کرمنل ریکارڈ رہ چکا ہے اور ان آفیشل پارٹی تقریبات بھی منعقد کرواتے ہیں۔ سب سے اہم صاحبزادہ جہانگیر ہیں جو کہ چئیرمین کا دوست ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور بلندو بانگ دعوے کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ چونکہ یہ چئیر مین کے ذاتی دوست ہیں لہٰذا جو بھی کرتے ہیں چئیر مین کے کہنے اور ہدایات کے مطابق کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات