سلمان اور سونم کی فلم پریم ''رتن دھن پائیو'' کا لاہور میں پریمئر شو،

جمعہ 13 نومبر 2015 15:46

سلمان اور سونم کی فلم پریم ''رتن دھن پائیو'' کا لاہور میں پریمئر شو،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور اداکارہ سونم کپور کی بڑے بجٹ کی رومانس، سسپنس اور رشتوں کی اونچ نیچ پر مبنی فلم پریم رتن دھن پائیو کا لاہور میں پریمئر شو پیش کیا گیا۔ شو دیکھنے کیلئے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بھارت کی ہر آنیوالی نئی فلم کو خوش آمدید کہتے ہیں اور فنکاروں سے محبت کرتے ہیں۔

ہندوستانیوں کو بھی بدلے میں محبتیں بانٹنی چائیں۔ فلم کی ہیروئین اداکارہ سونم کپور کی کوئی بھی فلم اب تک باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ دیکھنا یہ ہے کہ پے درپے بلاک بسٹر دینے والے سلمان پریم رتن دھن پائیو کی باکس آفس پرکامیابی کی غرض سے سونم کے لئے کس حد تک خوش قسمت ثابت ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :