پیپسی کی آڑ میں‌شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 48 ہزار کین بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 16:12

پیپسی کی آڑ میں‌شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 48 ہزار کین بر آمد

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء): سعودی حکام نے ایک شخص کی جانب سے پیپسی کی آڑ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق البتھا بارڈر کےجنرل مینجر عبد الرحمان الماہا نے بتایا کہ بظاہر سافٹ ڈرنک نظر آنے والے پیپسی کے کین سے بھرا ٹرک روکا گیا لیکن تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ ٹرک میں موجود تمام کین دراصل شراب کے کینز ہیں جن پر پیپسی کے لوگو کے اسٹیکر چسپاں کر کلے اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، الکوحل پر سعودی عرب میں مکمل طور پر پابندی عائد ہے جبکہ الکوحل اسمگل کرنے والے کو پکڑے جانے پر جیل اور کوڑوں کی سزا سنائی جا سکتی ہے.

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شائع کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح شراب کی بوتلوں کو سافٹ ڈرنک کے اسٹیکر لگا کر بخوبی چھُپانے کی کوشش کی گئی.