حکومت کا پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے 6 سے 8 گھنٹے کی گیس لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ ،خیبرپختونخواہ کو استثنیٰ دیدیا گیا

جمعہ 13 نومبر 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) حکومت نے پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے 6 سے 8 گھنٹے کی گیس لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ کر لیا،خیبرپختونخواہ کو استثنیٰ دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی ویکے مطابق وزارت پیٹرولیم نے گیس لوڈمینجمنٹ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے،جس کے تحت پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے 6 سے 8 گھنٹے کی گیس لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی جبکہ خیبرپختونخواہ کو اس سے استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں کھاد کے کارخانوں ، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں کو بھی گیس نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :