26اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے باعث ایف ایٹ کچہری کی عدالتوں میں داراڑیں پڑنے کے باعث ججز ،وکلاء ،سائلین اور عدالتی عملے کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر زاہد محمود راجہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 نومبر 2015 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر زاہد محمود راجہ نے کہا کہ 26اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے باعث ایف ایٹ کچہری کی عدالتوں میں داراڑیں پڑنے کے باعث ججز ،وکلاء ،سائلین اور عدالتی عملے کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں ۔بار حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ضلع کچہری کو جلد از جلد ایف ایٹ سے منتقل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بار کے صدر نے کہا کہ حکومت ہمارے چیمبرز کے مطالبات کو ترجہی بنیادوں پر حل کرے اور جلد از جلد جوڈیشل کمپلیکس اور وکلاء چیمبرز کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے ۔راجہ زاہد محمود نے کہا کہ 26اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے باعث سیشن جج سمیت دیگر ججز کی عدالتوں اور وکلاء کے چیمبرز میں داراڑیں پڑ گئی ہیں جس کے باعث ججز سمیت عدالتوں میں پیش ہونے والے تمام افراد کی زندگیوں کو خطرہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :