دوبارہ گنتی کی درخواست دینے والا یونین کونسل 39 سے (ن) لیگی امیدوار اپنے مزید ووٹ کم کروا بیٹھا
جمعہ 13 نومبر 2015 16:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) دوبارہ گنتی کی درخواست دینے والا یونین کونسل 39 سے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار شجاع الدین اپنے مزید ووٹ کم کروا بیٹھا ، دوبارہ گنتی پر آزاد امیدوار فیصل چوہدری کے ووٹوں میں اضافہ ، دوبارہ کامیاب قرار دے دیا گیا ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ 31اکتوبر کو لاہور میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں رنگ محل کی یونین کونسل 39سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شجاع الدین کو آزاد امیدوار چوہدری فیصل کے ہاتھوں 6 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی جس پر (ن) لیگ کے امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ۔
گزشتہ روز سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کے پینل نے دونوں فریقین کی موجودگی میں یونین کونسل 39کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس میں (ن) لیگ کے امیدوار شجاع الدین کے مزید 6ووٹ کم ہو گئے اور آزاد امیدوار کے ووٹوں میں 6ووٹوں کا اضافہ ہو گیا ۔ اس طرح آزاد امیدوار فیصل چوہدری کو 12ووٹوں سے دوبارہ کامیاب قرار دیدیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.