نئی حج پالیسی کیلئے مشاورت کا آغازکردیا گیاہے،سردار محمد یوسف
جمعہ 13 نومبر 2015 16:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نئی حج پالیسی کے لیے مشاورت کا آغازکردیا گیاہے۔ سرکاری پالیسی کے مقابلے میں پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرزکے خلاف شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو کراچی کے حاجی کیمپ میں حج پالیسی 2016کے لیے مشاورت کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ نئی حج پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی جائے گی۔
پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرزکے خلاف شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے جوتشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین عازمین حج کے لیے مخصوص لباس تیارکیا جائے گاتاکہ سعودی شکایات کا ازالہ ہو۔انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی 2016 گذشتہ برس کے مقابلے میں کافی بہترہوگی .وزارت مذہبی امورکے جن افسران کے خلاف شکایات ہیں تحقیقات مکمل ہوتے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.