وزیراعلیٰ کی سرگودھا آمد‘ضلعی انتظامیہ کو ہوش آگیا‘شہر بھر کی صفائی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 16:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی سرگودھا آمد کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ دن بھر متحرک رہی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ روٹ پر صفائی کے بہترین انتظامات‘ ٹوٹے ہوئے گٹر مرمت کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

سالوں بعد کمپنی باغ میں بھی صفائی کی گئی جبکہ انتظامیہ کے افسران نے رات و رات نئے تعمیر ہونیوالے کچہری پھاٹک اوور ہیڈ برج پر لائننگ وغیرہ کروا دی اسی طرح ڈیوائیڈر کو بھی رنگ کردیا گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں اگر صفائی کے انتظامات روزانہ کی بنیاد پر کئے جائیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ شہر صاف ستھرا نہ رہے۔