نیمارکی معطلی ختم،ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کرینگے

جمعہ 13 نومبر 2015 16:46

نیمارکی معطلی ختم،ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کرینگے

بیونس آئرس (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) برازیلی فٹ بالر نیمارمعطلی کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ارجنٹینا کیخلاف ایکشن میں نظر آئینگے ۔ 23 سالہ فٹبالر نیمار کو کوپا امریکا کپ میں کولمبیا کیخلاف میچ کے بعد چار میچز کےلئے معطلی کی سزا سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وہ ورلڈ کپ کوالیفائرز کےافتتاحی میچ میں چلی کیخلاف برزایلی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے جس کی وجہ سے برازیل کو چلی کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا ساکامنا کرنا پڑا۔

دوسرےمیچ میں نیمار کی عدم دستیابی کے باوجود میچ میںبرازیل نے وینزویلا کیخلاف 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب ارجنٹائن کی ٹیم بھی سخت مشکلات سے دوچار ہے۔ ارجنٹینا کے تین اہم پلیئرز لائنل میسی،سرگیو راموس اورکارلو تیوزانجری مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہیں۔ ارجنٹینا نے کو پہلے میچ میں ایکواڈور کے ہاتھوں 0-2 سے شکست ہوئی جبکہ دوسرا میچ پیراگوائے کیخلاف ڈرا کیا ۔