جے ایف 17تھنڈر کی فرو خت کیلئے خر یدار ملک کے ساتھ پہلا معا ہدہ طے پا گیا

جمعہ 13 نومبر 2015 17:42

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء)پا کستان اور چین کے مشتر کہ تعاون سے تیار ہو نے والے فورتھ جنر یشن لڑا کا طیارے جے ایف 17تھنڈر کی عا لمی ما رکیٹ میں فرو خت کے معاہدے کی تصد یق ہو گئی۔گز شتہ روز ایو ی ایشن انڈ سٹری آ ف چین کے ڈپٹی چیف لی یو کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پا کستان اور چین نے بیجنگ میں مشتر کہ طور پر طیارے کے خرا یدار ملک کے ساتھ فرو خت کے معا ہدے پر دستخط کئے ،ابتدا ئی طور پر طیارہ خر ید نے والے ملک کا نام ظا ہر نہیں کیا گیا۔

بیان میں یہ نہیں بتا یا گیا کہ اس معا ہدے پر دستخط کب کئے گئے اور پہلے مر حلے میں کتنے طیارے فرو خت کیئے جا ئیں گے۔اس وقت یہ طیا رے صرف پا کستان استعمال کر ر ہا ہے جن کی تعداد 60ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک خریدار کے ساتھ معا ہدہ طے پا چکا ہے جبکہ دیگر مما لک نے بھی بذات خود طیا رے کی کا ر کر دگی کا جا ئزہ لینے کے بعد خر یداری میں دلچسپی ظا ہر کی ہے۔

دبئی میں ہو نے والے 14ویں ایئر شو میں متعدد مما لک نے جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیا روں کی کا ر کر دگی کو سراہا۔بیان میں مز ید کہا گیا ہے کہ لڑا کا طیارہ متعدد مما لک کی افواج کے زیر استعمال پہلی اور دوسری جنر یشن کے لڑا کا طیاروں کا بہتر ین متبا دل ہے جو کہ فضا ئی حملے، فضا ء سے زمین پر ٹا رگٹ کو نشا نہ بنا نے اور بہتر ین کار کر دگی کی صلا حیتیں ر کھتا ہے۔پا کستان اور چین نے امید ظا ہر کی ہے کہ آ ئند ہ 20سال میں 300طیارے فرو خت کیئے جا ئیں گے۔