چین کا پا نچ سا لہ تر قیا تی منصو بے پر غیر ملکی مشاورت حا صل کر نے کا فیصلہ

جمعہ 13 نومبر 2015 17:47

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) چین نے ملک کے پا نچ سا لی تر قیا تی منصو بے پر غیر ملکیوں سے مشورہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے،چین کی قو می تر قی اور اصلا حا تی کمیشن نے سا لا نہ تر قی کی شر ح 6.5سے کسی صورت بھی کم نہ ہو نے کیلئے غیر ملکیوں کے تجر با ت کا جا ئزہ لینے کا منصو بہ بنا یا ہے۔

(جاری ہے)

اصلا حا تی کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ ہو زوشی نے گز شتہ روز بیجنگ میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ2016سے2020تک کیلئے اعلان کر دہ تیر ہویں پنج سا لہ منصو بے میں بہتری کیلئے غیر ملکی مشاورت بہت اہم ہے۔

غیر ملکیوں سے مشاورت حاصل کر نے کیلئے مختلف پلیٹ فارمز بنا ئے جا ئیں گے جن کے ذ ر یعے جنو ری کے اختتام تک مشاورت حاصل کی جا ئیگی اور اس حوالے سے میڈ یا کے ہمراہ چیمبر آ ف کا مرس کے ساتھ بھی سیمینارز کا انعقاد کروا یا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :