چیچہ وطنی، بوریوالہ روڈ پر ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق،دو افراد زخمی

جمعہ 13 نومبر 2015 17:59

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) بوریوالہ روڈ پر ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق،دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 15 موڑ کے قریب بوریوالہ روڈ پر نواحی گاؤں14/11-Lکے رہائشی موٹر سائیکل سوار رضوان اشرف اپنے دو ساتھیوں آصف او راحسان ہمراہ جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ویگنVRF-2344 ی ٹکر سے گر گئے جس سے رضوان اشرف موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دوساتھی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو داخل کر لیاگیاہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :