لبنان بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ٗ ہلاکتوں کی تعداد 41ہوگئی
لبنان کے اتحاد، استحکام اور سلامتی کو ہر قوت حمایت اور تحفظ کی ضرورت ہے ٗامریکی حکام
جمعہ 13 نومبر 2015 18:01
بیروت/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) شدت پسند گروپ داعش نے لبنان میں خودکش بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جبکہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 41ہوگئی میڈیا رپورٹ کے مطابق شدت پسند گروپ کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق تو نہیں ہو سکی یہ دھماکے دارالحکومت بیروت کے نواح میں ایک مصروف علاقے برج البراجنہ میں چند منٹ کے وقفوں سے ہوئے۔
یہ شیعہ اکثریتی آبادی والا اور شام کے صدر بشار الاسد کے حامی گروپ حزب اﷲ کے زیر اثر علاقہ ہے۔پولیس کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کیا ٗ تیسرے حملہ آور کی لاش ملبے تلے سے برآمد ہوئی جس کی خود کش جیکٹ میں دھماکا نہیں ہو سکا تھا۔شیعہ حزب اﷲ گروپ کے ایک عہدیدار حسین الخلیل کے مطابق یہ دہشت گرد حملہ سنی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف ان کی کارروائیوں کو روکنے میں کسی طور بھی کامیاب نہیں ہو گا ٗیہ ایک چھوٹی لڑائی نہیں ہے یہ ہمارے درمیان ایک طویل جنگ ہے ٗ ہمیں تاحال یہ نہیں پتا کہ اس (حملے کے پیچھے) کون ہے تاہم توقع یہی ہے کہ اس میں داعش اور وہ تمام ملوث ہیں جو ان وحشیوں سے تعلق رکھتے ہیں جو انسانیت اور سماج کے خلاف ایسے حملے کر سکتے ہیں امریکہ نے لبنان میں ہونے والے ہولناک حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.