نیویارک ٗعدالت نے ائیر پورپ مشہور نقب زنی کے مبینہ منصوبہ ساز اور جرائم کی دنیا کے معروف سرغنہ کو بیگناہ قرار دیدیا
جمعہ 13 نومبر 2015 18:02
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) نیو یارک میں ایک عدالت نے 1978 میں ایک ایئر پورٹ میں ہونے والی اس وقت کی مشہور نقب زنی کے مبینہ منصوبہ ساز اور جرائم کی دنیا کے معروف سرغنہ کو بیگناہ قرار دیدیا۔فیصلے کے بعد 80 سالہ ونسینٹ ایسارو نے بروکلین میں عدالت کے باہر فضا میں اپنی باہیں پھیلائیں اور زور سے کہا آزاد۔تین ہفتے تک چلنے والی عدالتی کارروائی کے بعد انھیں قتل، استحصال بالجبر اور دیگر جرائم کے الزامات سے بری کر دیا گیاگذشتہ برس جب انھیں گرفتار کیا گیا تھا تو اس بات کی امید جاگی تھی کہ اب تک نہ حل ہونے والا اتنا مشہور جرم کا یہ واقعہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔
نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر ہونے والی اس چوری میں لفتھانزا ایئر لائن کی کارگو کی عمارت سے نقاب پوش افراد نے 50 لاکھ ڈالر نقد اور تقریباً دس لاکھ ڈالر کے زیورات لوٹ لیے تھے۔(جاری ہے)
اس زمانے میں یہ لوٹ کا بہت بڑا واقعہ تھااسی واقعے پر مبنی فلم گڈ فیلازبنائی گئی تھی جو بہت مقبول ہوئی اور اسے ایک آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔استغاثہ کے مطابق ونسیٹ ایسارو اپنے ایک دوسرے سرغنہ ساتھی جمی بروک کے ساتھ ایئر پورٹ سے ایک میل کے فاصلے پر کار میں بیٹھے انتظار کر رہے تھے۔
وکلا نے ایسارو کے خلاف مقدمہ تیار کرنے کیلئے کئی برس کا وقت لگایا اور اس معاملے میں صرف انھی کو گرفتار کیا گیا تھا ان کے خلاف گواہی کیلئے ایک دوسرے مجرم کو ہی پیش کیا گیا تھااسی عدالت میں جان گوٹی جیسے بڑے امریکی گینگسٹرز کو سزا سنائی جا چکی تاہم ناکافی ثبوت کے سبب ونسینٹ بری ہو گئے۔عدالت کے باہر منتظر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مجھے تو صدمہ ہوا، حقیقت میں صدمہ ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.