ساہیوال ،قیدیوں کولے جانے والی بس کی ٹکر سے ایک مزدور شدید زخمی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعہ 13 نومبر 2015 18:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) قیدیوں کولے جانے والی بس کی ٹکر سے ایک مزدور شدید زخمی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جی ٹی روڈ پر جامعہ رشیدیہ کے قریب قیدیوں کو لے جانے والی پریژن بس کی ٹکر سے ہتھ ریڑھی والا مزدور محمدرفیق شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر ہسپتال انتظامیہ نے تشویشناک حالات میں لاہور ریفر کردیا ہے۔محمدرفیق کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :