مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کریگی:چودھری حامد حمید

جمعہ 13 نومبر 2015 18:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔13 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے تما م مراحل میں مسلم لیگ ن تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پنجاب میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی وزیراعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے ایم سی 2میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین ملک اسلم نوید اور وائس چیئرمین محمداسلم عباسی کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگی رہنما ء شیخ محمداظہر کی رہائشگاہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جن سیاسی جماعتوں نے حکومت پر بلاجواز تنقید کی اور وقت برباد کیا، انہیں عوام مسترد کردیں گے۔

پاکستان کیلئے ہم سب کو کام کرنا ہو گا۔