دولت اسلامیہ کا اہم کمانڈر ایموازی امریکی فضائی حملے میں مارا گیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔13 نومبر۔2015ء

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 13 نومبر 2015 18:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔13 نومبر۔2015ء)پینتاگون نے شام میں سرگرم دولت اسلامیہ کے دہشتگرد اور نمبر 10محمد ایموازی کی ایک فضائی حملے میں تصدیق کردی ہے یاد رہے کہ ایموازی جہادی جوہن کے نام سے مشہور تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کی شام میں مشترکہ فضائی کارروائی کے دوران دولت اسلامیہ کا نمبر 10اور جہادی جون کے نام سے معروف کمانڈر محمد ایموازی مارا گیا۔

پینٹاگون نے جمعہ کے روز تصدیق کی کہ امریکہ کے شام میں فضائی حملے کے دوران ایموازی مارا گیا ہے اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے بیان آنے کی توقع ہے۔ایک دوسری رپورٹ میں امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں 99فیصد یقین ہے کہ ایموازی مارا گیا ہے ۔دوسری جانب انتہائی معتبر ذرائع نے بھی ایموازی کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔