پسکو کے 15 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی

جمعہ 13 نومبر 2015 18:20

پشاور۔13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء )پسکو کے 15 افسران کو ہر ایک کی مقررہ تاریخ سے گریڈ 20 میں اپ گریڈ کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پیسکو کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق پسکو کے 15 افسران کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں مخصوص تاریخ سے اپ گریڈیشن کی گئی ہے پسکو کے جن افسران کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جن میں نیاز محمد خان جنرل منیجر , ڈاکٹرمحمدامجدخان چیف انجینئرڈویلپمنٹ ,محمداقبال خان مروت چیف انجینئرآپریشن پسکوہیڈکوارٹرز,شبیراحمد پی ڈی کنسٹرکشن پشاور, محمداکبرخان ایس ای پسکو,عبدالکریم خان خٹک ایس ای ٹیرف پسکوہیڈکوارٹرز ,محمدنادرخان ڈائریکٹرمظفرخان ایس ای مردان سرکل راجہ اشیاق احمد ڈائریکٹرلیگل پسکوہیڈکوارٹرز , ندیم انور چیف انجینئر(ریٹائرڈ)فحرالزمان خان ایس ای(ریٹائرڈ), سرداربہادرخان چیف انجینئر(ریٹائرڈ),منیراللہ خان چیف انجینئر(ریٹائرڈ) بخت ذادہ خان ایس ای(ریٹائرڈ)فضل ربی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیوپسکو سیدحسن فاضل نے ان افسران کو اپ گریڈیشن پر مبارکباددی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔