کسی کو اچھا لگے چاہے برا، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ عزت اور مرضی سے خود کیا، یونس خان
ون ڈے کرکٹ میں منوانے کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا انداز بھی تبدیل کیا۔ جارحانہ کھیلا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف الگ انداز میں کھیلا اور جاوید میاں داد کا ریکارڈ بھی توڑا، انٹرویو
جمعہ 13 نومبر 2015 18:51
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستان کے ریکارڈساز بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ ون ڈے سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ اچانک نہیں تھا۔ شہریار خان اور کسی کو منفی لگے یا مثبت میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ورلڈ کپ کے سات ماہ بعد میں اپنے آپ سے جنگ لڑ رہا تھا۔ بڑی خواہش تھی کہ مجھ جیسے کرکٹر کو از خود ریٹائر ہوکر جانا چاہیے۔
وہی ہوا جب مجھے ابوظہبی ون ڈے کھیلنے کا موقع ملا میری اپنے آپ سے جنگ ختم ہوگئی اور مجھے یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگئی۔ اپنے ایک انٹرویو میں آج میں باعزت طریقے سے اور خود سے ریٹائر ہوکر جارہا ہوں میرا پہلا ہدف تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مسلط نہ کیا جائے میں ون ڈے اپنی شرائط پر کھیلوں اور اپنی شرائط پر ریٹائرمنٹ لوں۔(جاری ہے)
یہ تاثر غلط ہے کہ فیصلہ اچانک تھا لیکن مجھ جیسے کرکٹر کو یہی کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ بعض اچھے لوگ ہوتے ہیں میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن میں کسی کی رائے کے مطابق نہیں اپنی مرضی سے کھیلنا چاہتا تھا اور میرا تاثر یہی تھا کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کروں۔ میں ایک سیریز کھیلنے یا تین میچوں کے بعد ریٹائرمنٹ پر یقین نہیں رکھتا تھا۔2011کے ورلڈ کپ کے بعد میں ٹیم سے اندر باہر ہوتا رہا اس وقت میری خواہش تھی کہ ایک دو سیریز ایسی مل جائیں ،جس میں مجھے مین آف دی میچ ایوارڈ ملے اور میں ریٹائر ہوجاؤں۔ اس دوران میں نے اپنی فٹنس کا بھی خیال رکھا۔ ون ڈے کرکٹ میں منوانے کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا انداز بھی تبدیل کیا۔ جارحانہ کھیلا۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف الگ انداز میں کھیلا اور جاوید میاں داد کا ریکارڈ بھی توڑا۔ میں پاکستان کے لئے سولہ میں سے تیرہ سال لگاتار کھیلا لیکن میرا کیریئر نکتے پر اٹکا ہوا تھا وہ یہی تھا کہ میں خود ریٹائر ہوجاؤں۔ آج میں اس فیصلے پر اپنے آپ پر فخر محسوس کررہا ہوں۔ میں نے پاکستان کا ڈریسنگ بڑے اچھے کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ان میں ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ حال کے مصباح الحق، محمد حفیظ، شاہد آفریدی ، عمر گل اور لاتعداد دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا برا وقت ساتھ گذرا۔ مطمئن ہوکرون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہا ہوں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.