آج پہلے کی نسبت اچھے گھرانوں سے خواتین اداکاری میں اپنا مقام پیدا کر ہی ہیں‘ اداکارہ بشری انصاری

جمعہ 13 نومبر 2015 19:12

آج پہلے کی نسبت اچھے گھرانوں سے خواتین اداکاری میں اپنا مقام پیدا کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آج پہلے کی نسبت اچھے گھرانوں سے خواتین اداکاری میں اپنا مقام پیدا کر ہی ہیں‘ جب میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو اتنی خواتین اداکاریں موجود نہیں تھیں جتنی آج ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے انٹر ویو میں بشری انصاری نے کہا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے پی ٹی وی سمیت جن ٹی وی چینلز پر اداکاری کی لوگوں نے اسے ہمیشہ پسند کیا ۔ اگر کوئی میری اداکاری پر مثبت تنقید کرتا ہے تو مجھے برا نہیں لگتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر ڈرامہ سیریل میں پہلے سے اچھی اداکاری کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔