شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس سے دور ی کا سوچ بھی نہیں سکتی‘ اداکارہ مدیحہ شاہ

جمعہ 13 نومبر 2015 19:12

شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس سے دور ی کا سوچ بھی نہیں سکتی‘ اداکارہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس سے دور ی کا سوچ بھی نہیں سکتی‘شاید ہی ایسا کوئی فنکار ہوگا جسے اچھے کردار کی پیشکش ہو اور و ہ اس کردار کو نبھانے کی حامی نہ بھرے۔

(جاری ہے)

فلم انڈسٹری کے حوالے سے لوگ بہت کچھ کہہ رہے ہیں لیکن عملی طور پرکچھ نظر نہیں آرہا اس لئے میں بھی اپنا نام صرف بیان بازی کرنے والوں میں شامل نہیں کرانا چاہتی۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ میں کس طرح کا کردار نبھا سکتی ہوں اسی طرح جب کسی کردار کو فنکار پر مسلط کرنے کی کوشش کی جائے گی تو اسکے نتائج نہیں لئے جا سکتے ۔ اپنی زندگی میں مگن رہتی ہوں میں نے کبھی کسی کے بارے میں کوئی بیان دیا اور نہ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :