Live Updates

فیروزوالا میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا، 5 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 19:15

فیروزوالا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13 نومبر 2015 ء) فیروزوالا میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا ہے جس کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیروزوالا میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف اور ن لیگ کا کارکنان میں شدید تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے دوران دونوں جانب سے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا تاہم اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ تصادم کے باعث 5 افراد شدید زخمی ہو گئےہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات