پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے‘حافظ طاہر محموداشرفی
قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جانا چاہئے، قومی ایکشن پلان کی کئی دفعات پر عمل نہ ہونا وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے‘مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل
جمعہ 13 نومبر 2015 19:33
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے،پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین سے وابسطہ ہے، بعض افراد کی طرف سے فوج اور حکومت کے مابین تصادم کی باتوں سے پاکستان کمزور ہوگا، قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جانا چاہئے، قومی ایکشن پلان کی کئی دفعات پر عمل نہ ہونا وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے اوسلومیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اب تک مسلم ممالک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ان حالات میں مسلمانوں کو اختلافات سے بالاتر ہوکر امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کو زندہ کرنا ہے اور اس کیلئے سعودی عرب،پاکستان اور ترکی کو اپنا کردار اداکرنا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے پر پوری قوم کا اعتماد حکومت اور فوج کو حاصل ہے۔
حکومت یا کسی ادارے نے دہشتگردی یا انتہاپسندی کے خاتمے پر کوئی مصلحت دکھائی تو اس کے نقصانات پاکستان کو مستقبل میں بھگتنا ہوں گے۔ ہمارے پاس حالات کی اصلاح کیلئے وقت کم ہے ۔ دارالعلوم اوسلومیں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ انتہائی غمگین حالات میں ہے اور یمن،عراق ،لیبیا کے بعد اب سعودی عرب کے امن سے کھیلنے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔ ایسی قوتیں اسلام کی دوست ہیں اور نہ مسلمانوں کی۔ایسی قوتوں کے مقابلہ کیلئے ارض حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے ہمیں متحد ہوکر کردار اداکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروپیگنڈہ غلط ہے کہ سعودی حکومت نے حجاج کرام اور زائرین کی خدمت میں کوئی کمی ہے ۔ گزشتہ 85سالوں سے سعودی حکومت زائرین کی خدمت میں مصروف ہے اور جو لوگ مکہ اور مدینہ کو کھلا شہر قرار دینے کی باتیں کررہے ہیں وہ مکہ اور مدینہ میں شام اور عراق کی طرح فساد چاہتے ہیں اور انکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کیلئے عالمی کمیٹی بنانے کی بوتوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں ایسی کمیٹیوں سے حجاج کرام کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی اور حرمین الشریفین کا جو تحفظ اور تقدس ہے اس کیلئے خطرات میں اضافہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.