مولانا عبد العزیز تحریری ضمانت اور دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کررہے ہیں ٗ اسلام آباد انتظایہ

مولانا کو زیر دفعہ 3 ایم پی او 1960 کے تحت پابند سلاسل کیا جا سکتا ہے ٗملکی قانون کا احترام کر نے کی ہدایت

جمعہ 13 نومبر 2015 19:40

مولانا عبد العزیز تحریری ضمانت اور دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت دی گئی ہدایات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ تحریری ضمانت اور دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کررہے ہیں ٗ ملکی قانون کا احترام کریں ٗ مولانا عبد العزیز کو انسددی کارروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 3 ایم پی او 1960 کے تحت پابند سلاسل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب مولانا عبد العزیز کے نام تحریری بیان میں کہا گیا کہ کمشنر اسلام آباد کے تحت زیر دفعہ II-EE ، انسداد دہشتگردی ایکٹ ،1997 کی رو سے فورتھ شیڈول میں درج کیا گیا تھا اور مولانا عبد العزیز کو دفعہ میں دی گئی شرائط پر عملدرآمد کیلئے پابند کیا گیا جو اس ضمن میں مولانا عبد العزیز نے ایک تحریر ضمانت انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کو دی تھی جس میں اس امر کا اقرار کیا گیا تھا کہ میں نے ملک میں رائج قانون کا احترام کیا ہے اور ہمیشہ اسلام آباد انتظامیہ سے تعاون کیا ہے اور کرتا ہوں گا اور میرا کسی کالعدم تنظیم سے نہ تعلق ہے اور نہ ہی رکن ہوں اور اپنی نقل و حرکت اور رہائش سے متعلق مقامی پولیس کو آگاہ کرتا رہوں گا۔

(جاری ہے)

مگر مولانا عبد العزیز نے نا صرف تحریر ضمانت کی خلاف ورزی کی بلکہ شرائط دفعہ II-EE کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوئے اور جمعہ کو بدوں اطلاع و اجازت مذہبی تنظیموں کے ساتھ ریلی نکالنے کی کوشش کی جس سے نقص امن کا شدید خدشہ پیدا ہوا ۔ لہذا مولانا عبد العزیز کو بذریعہ نوٹس سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ مولانا عبد العزیز دفعہ II-EE انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت دی گئی ہدایت کی پاسداری کریں بصورت دیگر مولانا عبد العزیز کیخلاف زیردفعہ II-EE انسداد دہشگردی ایکٹ 1997 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور مولانا عبد العزیز کو انسددی کارروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 3 ایم پی او 1960 کے تحت پابند سلاسل کیا جا سکتا ہے اندریں حالات مولانا عبد العزیز کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا جاتا ہے کہ مولانا عبد العزیز اپنی تحریری ضمانی کے مطابق دفعہ II-EE انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں دی گئی شرائط کی پابندی کریں۔

متعلقہ عنوان :