سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن سرور کو 90 دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا

جمعہ 13 نومبر 2015 19:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن سرور کو 90 دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

رینجرز نے جمشید کوارٹرسے گرفتار کئے جانے والے ایم کیوایم کے کارکن سرور کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج جسٹس نعمت اﷲ پھلپوٹو کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کو 90دن کی نظر بندی پردیاجائے جس پر عدالت نے ملزم کو 90 دن کی نظر بندی پر دے دیا رینجر زرائع کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔