نئے تعینات ہونے والے اساتذہ ایمانداری ،محنت اورلگن سے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں، ڈپٹی کمشنر ژوب نذر محمد کھیتران
جمعہ 13 نومبر 2015 19:56
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) نئے تعینات ہونے والے اساتذہ ایمانداری ،محنت اورلگن سے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔پہلی دفعہ این ٹی ایس کے ذریعے شفاف ٹیسٹ ہوئے ہیں اور میرٹ پر پورا اُتر نے والے کامیاب ہونے والے اہل امیدواروں سے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ژوب نذر محمد کھیتران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر داؤد خان ،ڈی اوای شیخ موسیٰ خان،جی ٹی اے کے صدر فتح خان نے این ٹی ایس کے ذریعے کامیاب اُمیدوار اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر محکمہ تعلیم کے آفیسر ان جی ٹی اے کے ڈویژنل رہنما ء شفیق مندوخیل ،یو نیسف کے آفیسر اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ ضلع کے ہا ئی ،مڈل اور پرائمری سکولوں کے بوائز اور گرلز سکولوں میں 133 فیمیل اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے۔(جاری ہے)
جن کو اپنے اپنے علاقوں میں تعینا ت کیا جارہا ہے۔جبکہ کوٹہ کے مطابق دو معذور افراد کو بھی تعینا ت کیا جارہا ہے مقررین نے کہا کہ یہ علاقہ ہما را ہے۔
یہ بچے ہما رے ہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ترقی کرسکتے ہیں۔حکومت تعلیمی بہتری کے لیے بھر پور اقدامات اُٹھار ہی ہے۔اور بجٹ کا بڑا حصہ شعبہ تعلیم پر خرچ کررہی ہے۔تقریب میں ڈی سی ژوب نذر محمد کھیتران ،ڈی ای او داؤد خان ،شیخ موسیٰ خان ،عبدالصمد مندوخیل ،جی ٹی اے کے صدر فتح خان مندوخیل اور یونیسف کے رزاق جان نے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ میں تقررنامے تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.