چین نے گوادر میں فری تجا رتی زون کا با ضا بطہ انتظام سنبھال لیا،چینی وزارت خا رجہ

جمعہ 13 نومبر 2015 20:21

بیجنگ/گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) چین نے با ضا بطہ طور پر گوادر میں فری تجا رتی زون کا انتظام سنبھال لیا،چینی کمپنی آ ئندہ 43سال کیلئے زون کے کنٹرول کی ذ مہ دار ہو گی۔

(جاری ہے)

چینی کی وزارت خا ر جہ کے تر جمان ہو نگ لی کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین تجا رتی زون میں ہو نے والی تمام نقل وحمل کا ذ مہ دار ہو گا،دونوں مما لک گوادر بندر گا ہ کی تعمیر و تر قی سے مشتر کہ طور پر فوائد سے مستفید ہونگے۔انہوں نے کہا کہ چین کی جا نب سے بند ر گا ہ کا انتظام سنبھالنا دو نوں مما لک کے ما بین معا شی اور تجا رتی معا ہدوں کے تحت لا زاوال دوستی کی اعلی مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :