Live Updates

ریحام خان کی طرف سے بطور مسز خان مختلف لوگوں سے لی گئی رقوم کی تفصیلات سامنے آگئیں، ڈومیسائل بھی مشکوک

ریحام خان نے بحیثیت مسز عمران خان 35لاکھ روپے کے جوڑے لیکراس کے پیسے نہیں دئیے ،لاہور کے مشہور جیولر حنیف جیولر سے ہاروں اور انگوٹھیوں پر مشتمل دوکروڑ روپے مالیت کے زیورات سیٹ منگوائے ، فلم’جانان‘ بنانے کیلئے پارٹی عہدیداروں سے اڑھائی اڑھائی کروڑ روپے لیے، ایک رہنماء سے اڑھائی کروڑروپے کی وصولی کا ثبوت موجود ہے، سینئر صحافی مبشر لقمان کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف

جمعہ 13 نومبر 2015 20:36

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی طرف سے مختلف لوگوں سے وصول کی گئی رقوم اور دیگر اشیاء کی تفصیلات سامنے آگئیں جبکہ ان کے ڈومیسائل کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مبشر لقمان کاکہناتھاکہ ، ریحام خان نے بحیثیت مسز عمران خان 35لاکھ روپے کے جوڑے لئے جن کے پیسے نہیں دئیے گئے اور اسی طرح لاہور کے مشہور جیولر حنیف جیولر سے ہاروں اور انگوٹھیوں پر مشتمل زیورات کے سیٹ منگوائے گئے جن کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائدتھی۔

مبشر لقمان نے بتایاکہ ریحام نے جب اپنی فلم’جانان‘ بنانے کا آغاز کیا تو اس کے لئے پارٹی عہدیداروں سے اڑھائی اڑھائی کروڑ روپے لیے، ایک رہنماء سے اڑھائی کروڑروپے کی وصولی کا ثبوت موجود ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح عون چوہدری کوبنی گالہ واپسی پرپچاس لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ میڈم ریحام خان ’کپتان‘ سے شادی کرنے سے پہلے ہی خبروں میں ان رہی ہیں اور شادی کے بعد اْن کی ڈگریوں کا معاملہ بھی زیربحث رہالیکن اب ایک مرتبہ پھر سینئر صحافی مبشر لقمان نے اْن کے ڈومیسائل پر بھی سوالات اٹھادیئے اوراْسے جعلی قراردیدیا۔

مبشر لقمان نے ریحام خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنا ڈومیسائل لائیں اور نادرا آفس سے چیک کرائیں ، وہ بھی جعلی ہے۔مبشرلقمان نے کہاکہ ریحام خان کے مقابلے کا ایک ہی شخص پورے پاکستان میں نظرآتاہے اور اس کا نام شیخ وقاص اکرم ہے جس کا شاید ہرسرٹیفکیٹ اور ڈگری جعلی ہے۔ اْن کاکہناتھاکہ بڑے دکھ کیساتھ ریحام خان کی ذاتی زندگی پر اس لیے بات کی کیونکہ وہ پی ٹی آئی کی پرفارمنس پر اثرانداز ہورہی تھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات